12 جولائی، 2017، 2:00 PM

کشمیر میں مزید تین علیحدگی پسند ہلاک

کشمیر میں مزید تین علیحدگی پسند ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فورسز اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ میں مزید 3 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فورسز اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ میں مزید 3 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر کے ضلع بڈگام کے علاقے ردباغ میں بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران جھڑپ مين تین علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ، ہلاک ہونے والوں میں جاوید شیخ، داؤد احمد اور عاقب گل شامل ہیں۔ کشمیرپولیس کے مطابق علیحدگی پسندوں کا تعلق حزب المجاہدین سے تھا۔

News ID 1873819

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha